محرم کے محفوظ جلوس کیلئے عوامی نظم و ضبط کی ضرورت ہے ، سی ٹی او

محرم کے محفوظ جلوس کیلئے عوامی نظم و ضبط کی ضرورت ہے ، سی ٹی او

اسلام آباد (اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے جمعرات کی صبح اسلام آباد کے G-6 ایریا میں مرکزی محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ، ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

 اور سکیورٹی سے متعلق انتظامات کی نگرانی کی ۔ اپنے دورہ کے دوران میڈیا چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے ، سی ٹی او نے ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی کا معائنہ کیا، ٹریفک کے بہا کی نگرانی کی اور جلوس کے روٹ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے جلوس کے شرکا اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں