آئی جی کا 9ویں محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کا معائنہ

آئی جی کا 9ویں محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کا معائنہ

اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ، ہدایات جاری

اسلام آباد (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیکٹر G-6 میں امام بارگاہ اثنا عشری کا دورہ کیا اور 9ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔جمعرات کو پولیس حکام نے بتایا کہ آئی جی نے جلوس کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے روٹ کے سکیورٹی پوائنٹس پر تعیناتی اور چھتوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام حفاظتی اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔آئی جی نے ڈی آئی جیز اور دیگر اعلی پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے افسران کو چوکس رہنے ، سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور سوگواروں کے لیے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں