ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کا جلوس روٹ دورہ، انتظامات جائزہ
صفائی، روشنی، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ کے ہمراہ روہیلاوالی محال کشک میں جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر تمام انتظامات مکمل اور فعال رکھے جائیں جبکہ عزاداروں کو صاف ماحول، مناسب روشنی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی مؤثر نگرانی کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور تمام اہلکار اپنے فرائض مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔ افسران نے جلوس روٹ پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ یوم عاشورہ تک تمام امور کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔