کمشنر کا کارڈیالوجی ہسپتال دورہ، محرم انتظامات کا جائزہ

کمشنر کا کارڈیالوجی ہسپتال  دورہ، محرم انتظامات کا جائزہ

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے کے معیار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں