آر پی او، کمشنر کا خان پور کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
جلوسوں، مجالس انتظامات چیک، زائرین کیلئے سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین اور کمشنر عرفان علی کاٹھیہ نے خان پور کا دورہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ دورے کے دوران آر پی او اور کمشنر نے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر، ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر، سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر خان پور، ایس ایچ او سٹی خان پور عاصم شفیق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔