چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پرگرانفروشی بھی عروج پر

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پرگرانفروشی بھی عروج پر

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پرگرانفروشی بھی عروج پر منڈی میں ادرک 1 ہزار روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوتا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کوشاں رہی جبکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گرانفروشی بھی عروج پر دیکھنے میں آئی ،اور اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کئے گئے بالخصوص نیاز میں استعمال ہونیوالی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرتے رہے ، منڈی میں ادرک 1 ہزار روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوتا رہا اسی طرح ٹماٹر 150 روپے ،سبز مرچ 200، لیموں 240 ، لہسن 400 ،ادرک 400، پیاز 120 ، آلو80 ، کدو100 ، گوبھی220 ، گاجر140 ، بھنڈی120 ،کریلا140 ،شملہ 180، کھیرا 120 روپے ،اسی طرح دیگر سبزیاں بھی بیس سے چالیس فیصد تک مہنگی فروخت ہوتی رہیں، کلوفروخت ہوتا رہا، دکانداروں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں صرف چار سبزیاں کاشت ہوتی ہیں جبکہ باقی تمام دیگر اضلاع سے منگوائی جاتی ہیں ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ،

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں