نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح 15 جولائی کو ہوگا
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح 15 جولائی کو ہوگا مریم نواز شریف افتتاح کریں گی ،ہسپتال میں افتتاحی تقریب کی تیاریاں کا آغاز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح 15 جولائی کو ہوگا۔صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا باقاعدہ افتتاح 15 جولائی 2026 کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی۔ ہسپتال میں افتتاحی تقریب کی تیاریاں کا آغاز کر دیا گیا استقبالیہ بینرز، سٹیج کی تیاری، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہے ۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹروں کی خدمات اور 24 گھنٹے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ شہریوں نے اس منصوبے کو خطے کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دل کے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔