امام حسینؓ کی عظیم قربانی انسانیت کیلئے حق و باطل کا معیار ،ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی(سٹی ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے یومِ عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؓ اور۔۔
شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے نہ صرف دینِ اسلام کو تحفظ فراہم کیا بلکہ پوری انسانیت کو حق اور باطل کے درمیان واضح فرق بھی سمجھایا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دینِ اسلام کی بنیادی اقدار، سچائی اور حق کے علم کو سربلند رکھنے کے لیے میدانِ کربلا میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی عظیم قربانیاں پیش کیں۔ نواسئہ رسول ؐ کی یہ بے مثال قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ واقعئہ کربلا حق اور باطل کے درمیان ایک واضح لکیر ہے ، جو ہر دور میں انسانوں کو اصول، وفاداری، صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امامِ حسینؑ کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ حق کی خاطر ہر قربانی قبول کی جا سکتی ہے لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا جا سکتا۔