بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مالی معاملات میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی فنانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے مالی امور، بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بورڈ کی آمدن میں اضافے ، اخراجات میں شفافیت اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ بورڈ کے مالی معاملات میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مالی وسائل کا دانشمندانہ اور بروقت استعمال ناگزیر ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ترقیاتی و انتظامی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور تمام معاملات میں جوابدہی کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے ۔اجلاس میں فنانس کمیٹی کے اراکین اور بورڈ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں