گڈ گورننس پر فوکس، ڈپٹی کمشنر کے مختلف اداروں کے دورے
معیاری تعلیم اور بہتر لرننگ کے لیے خوشگوار ماحول ناگزیر ہے :ڈپٹی کمشنر
لودھراں(سٹی رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں گڈ گورننس کے فروغ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے لودھراں پبلک سکول، اراضی ریکارڈ سنٹر اور فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔ لودھراں پبلک سکول میں انہوں نے صفائی ستھرائی، تدریسی امور اور سمر کیمپ کا معائنہ کیا جبکہ پرنسپل محمد راشد انور، اساتذہ اور طلبا سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور بہتر لرننگ کے لیے خوشگوار ماحول ناگزیر ہے اور سکول کو کوالٹی ایجوکیشن کا ماڈل ادارہ بنایا جائے گا۔ بعدازاں اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے ۔ فیمیلی ہسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور صحت کے شعبے میں درکار وسائل فراہم کیے جاتے رہیں گے ۔