مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے  انتظامات مکمل، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

ڈیرہ الہ یار (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام کا مقصد عوام تک بروقت معلومات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل ہی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے عوام کو بروقت اور درست معلومات پہنچائی جا سکیں، متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اقوام متحدہ اور برطانیہ کے ادارے کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے قائم کئے گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم ایکٹیڈ کے صوبائی کوآرڈی نیٹر عاصم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عمران نبی بھٹی، لاجسٹک منیجر فہیم رضا و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں