بدھوٹالپر :قتل کے 5 مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

بدھوٹالپر :قتل کے 5 مجرموں  کو عمر قید، جرمانے کی سزا

بدھوٹالپر (نامہ نگار) تھانہ دڑو کے قتل کیس میں 5 مجرموں کو عمر قید اور فی کس 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

سیشن جج سجاول کی عدالت نے 2023 میں اسلم ولد آچار جادانی کے قتل کا مقدمے میں نامزد ملزموں ممتاز علی جادانی، اشرف جادانی، اللہ بخش جادانی، اسلم جادانی اور عبدالرزاق کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ہر ملزم پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ایس ایس پی سجاول علینہ راجپرنے کہا کہ فیصلہ تفتیشی افسر کی محنت، ٹھوس شواہد کے حصول، مضبوط چالان اور استغاثہ کی موثر قانونی پیروی کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں