مطلوب بھتہ خور مقابلے میں زخمی،غیرقانونی اسلحہ برآمد

 مطلوب بھتہ خور مقابلے میں زخمی،غیرقانونی اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی نے خفیہ اطلاع پر ایف سی ایریا تھانہ شریف آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب بھتہ خور کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

 ملزم شہر میں بھتہ خوری، قبضہ مافیہ اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت سیف اعجاز عرف بلال عرف بلّا ولد محمد اعجاز کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد 30 بور پستول بھی برامد، ملزم ریکارڈ یافتہ بھتہ خور اور عادی مجرم ہے ، اس نے 2012/2013 میں جرائم کا آغاز کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں