گھر میں گھس کر دھمکی دینے کا کیس، ملزم کی ضمانت منظور
ملتان(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم محمد شوکت حسین کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
ملزم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ بستی ملوک پولیس نے رواں سال مقدمہ درج کیا، جو مدعیہ کی بدنیتی پر مبنی ہے ۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت منظور کرکے گرفتاری سے روکا جائے ۔