ڈسکہ:صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے سے متعلق سینکڑوں شکایات کاازالہ
ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کی زیر نگرانی ڈسکہ میں عیدالاضحی کے تینوں روز صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔
شدید گرمی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر خود فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کرتی رہیں ان کی زیر نگرانی ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا جہاں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے سے متعلق سینکڑوں شکایات کا فوری ازالہ کیا گیاستھرا پنجاب کا عملہ متحرک رہا اور شہر کے مختلف علاقوں میں بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے بہترین انتظامات سے انہیں بڑی سہولت حاصل ہوئی اور ماحول صاف ستھرا رہا۔