ن لیگ کے ضلعی سیکرٹری شعیب چیمہ کا رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا
جس میں ضلعی کور کمیٹی کے ممبر میجر (ر) الطاف احمد چیمہ ، اصغر وڑائچ، مرزا سرفراز بیگ، مظفر اقبال چیمہ، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محسن نوید چیمہ، عابد ورک، مہران زاہد وڑائچ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر الیکشن 2026کے لیے حصہ لینے والے امیدوار وں کی جماعتی خدمات اور نظریاتی وابستگی کے متعلق معلومات حاصل کرکے صلاح مشورے کیے گئے ۔