غیر قانونی گندم کی تجارت،جعلی بیج کمپنیوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت

غیر قانونی گندم کی تجارت،جعلی بیج کمپنیوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت

نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا اجلاس ،بیج سٹاک ڈیٹا پنجاب کیسا تھ شیئر کرنیکا فیصلہ صوبے 20 جون تک اپنی سفارشات جمع کرائیں ، رانا تنویر حسین کا اجلاس سے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کیخلاف سخت کارروا ئی کی جا ئے ۔ جمعرات کو ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں گندم کی خریداری، بیجوں کے ضوابط، گندم کی پالیسی اور پیداواری اعداد و شمار سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بیجوں کے سٹاک کا ڈیٹا پنجاب حکومت کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ اسے ان کے پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جا سکے ۔ اجلاس میں تمام صوبوں کو 20 جون تک اپنی تفصیلی آرا اور سفارشات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غذائی تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے ، گندم کے انتظامات کی بہتری، مارکیٹ کے استحکام اور پاکستان کی زرعی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں