جدید اور معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی میئر

جدید اور معیاری تعلیم وقت  کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی میئر

کراچی(این این آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہجدید اور معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

 جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی اداروں کا قیام کراچی کے نوجوانوں کیلئے خوش آئند پیش رفت ہے کیونکہ معیاری تعلیم ہی قوموں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرتی ہے ۔ ملیر میں ایک اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع اور اخلاقی تربیت پر مبنی نظامِ تعلیم ہی پاکستان کو عالمی مقابلے میں آگے لے جا سکتا ہے ۔ڈپٹی میئر نے کہا کہ جنوبی کوریا کا تعلیمی نظام دنیا کے کامیاب ترین نظاموں میں شمار ہوتا ہے اور کراچی میں اس طرز کے تعلیمی ماڈل کو متعارف کروانا خوش آئند اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...