ڈپٹی کمشنر کا دورہ جلالپور جٹاں ، فلیش فلڈ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ
جلالپور جٹاں، گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات کا جلالپور جٹاں دواڑہ کا دورہ، فلیش فلڈ سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کر دی ،
تحصیلدار عمر بریار اور ایکسین اریگیشن بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو علاقے میں ممکنہ فلیش فلڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین نے متعلقہ افسر وں کو 24گھنٹے الرٹ رہنے ، صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments