اسسٹنٹ کمشنر یسرا سہیل بٹ کا عزاداری جلوس کے روٹ کادورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر یسرا سہیل بٹ نے ماہِ صفر کے دوسرے اتوار کو شہر سے برآمد ہونے والے عزاداری جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی احمد بلال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر شہری سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس سے قبل تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق جلوس کے پرامن انعقاد اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے فرائض انجام دیں گے ، جبکہ جلوس کے روٹ پر صفائی، نکاسی آب اور دیگر سہولیات ہر صورت برقرار رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments