پاکستان کی آئی ٹی صنعت سالانہ 2 ارب ڈالر برآمدات کر رہی ’ علی ڈار

پاکستان کی آئی ٹی صنعت سالانہ 2 ارب ڈالر برآمدات کر رہی ’ علی ڈار

لاہور(این این آئی)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات قومی معیشت کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی ہیں۔

 آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے، برآمدات میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔علی ڈار نے بطور مہمان خصوصی پاکستان ایسوسی ایشن آف سافٹ وئیر ہاوسز سی ایکس او نیٹ ورکنگ ڈنر میں شرکت کی۔ جہاں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ بھی مشترکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...