ممکنہ سیلاب: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

ممکنہ سیلاب: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے :ارم شہزادی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بستی شاہ بل شاہ، بکھو سنپال اور دیگر نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران شہریوں کو ممکنہ سیلاب، محفوظ مقامات پر بروقت منتقلی اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ علاقوں میں اعلانات بھی کروائے گئے تاکہ عوام کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ بعدازاں انہوں نے چک نمبر 736 گ ب میں قائم ریلیف کیمپ، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور ریسکیو کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ریسکیو اہلکاروں کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...