ڈی سی وہاڑی کاترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، رفتار تیز کرنیکی ہدایت

ڈی سی وہاڑی کاترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، رفتار تیز کرنیکی ہدایت

ریل بازار بیوٹیفکیشن، سیوریج منصوبوں اور پارکس اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے وہاڑی ملتان روڈ اور ریل بازار کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے وہاڑی ملتان روڈ پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج لائنوں کے کام کا معائنہ کیا جبکہ ریل بازار میں وکٹورین پول کی تنصیب اور فاؤنٹین کے لیے ٹائلز کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سیوریج نظام کی بہتری اور ریل بازار کی خوبصورتی سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔بعد ازاں بیوٹیفکیشن منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں ریل بازار، محمدی پارک، ایچ بلاک اور دیگر پارکس کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریل بازار کا کام 31 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پارکس کے کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رفتار بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...