7 اگست کا احتجاج حقوق کی جدوجہد کا اہم مرحلہ : جماعت اسلامی

7 اگست کا احتجاج حقوق کی جدوجہد کا اہم مرحلہ : جماعت اسلامی

عوام اپنے بچوں کے مستقبل اور پوری قوم کی خاطر گھروں سے نکلیں:عہدیداران

لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے عوام سے اپیل کی کہ 7 اگست کو اپنے حق، اپنے بچوں کے مستقبل اور پوری قوم کی خاطر گھروں سے نکلیں۔ 7 اگست کا احتجاج عوامی حقوق کی جدوجہد کا اہم مرحلہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء و قیمین اضلاع کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، صوبائی نائب امرا ذکراللہ مجاہد، نصراللہ گورائیہ، رانا عبد الوحید خان، صوبائی نائب قیمین رانا تحفہ دستگیر احمد، محمد اویس گھمن، مہر بہادر خان جھگڑ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ادھرامیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے 7 اگست 2026 کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لاہور میں بڑے اور پُرامن پہیہ جام احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں اضلاع، زونز، جے آئی یوتھ اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق مرکزی قائدین کے ہمراہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...