دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب، ریسکیو ٹیمیں الرٹ، انتظامات مکمل

دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب، ریسکیو ٹیمیں الرٹ، انتظامات مکمل

چک فرازی تایڈ پنجند 18 حساس مقامات پر ریسکیو اہلکارحفاظتی سامان کیساتھ تعینات

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپھہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلڈ ایمرجنسی ریسپانس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر چک فرازی سے ہیڈ پنجند تک دریائے چناب کے کنارے واقع 18 حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ریسکیو ٹیموں کو فلڈ ریسکیو کشتیاں، لائف جیکٹس، ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم، ریسکیو آلات اور دیگر ضروری حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عبیداللہ خان نے بتایا کہ تمام فلڈ ریسکیو ٹیمیں اپنے مقررہ مقامات پر 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے دریائے چناب کے فلڈ بند کے اندر رہائش پذیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جان، اہل خانہ، مال مویشی اور قیمتی سامان کے تحفظ کے لیے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ممکنہ نقصانات سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے ، اس لیے شہری ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی شروع کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...