میپکو مظفرگڑھ کی سرکل میں پہلی پوزیشن، افسروں کیلئے تعریفی اسناد

میپکو مظفرگڑھ کی سرکل میں پہلی پوزیشن، افسروں کیلئے تعریفی اسناد

ریکوری، لائن لاسز اہداف مکمل، جنرل منیجر کا ٹیم ورک اور محنت کو خراجِ تحسین

ملتان (خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی ترقی اور کامیابی محنتی، دیانتدار اور فرض شناس افسر و ملازمین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں اداروں کو کامیابی کی نئی منازل تک پہنچاتی ہیں۔وہ میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کی جانب سے جون 2026ء کے دوران ریکوری، لائن لاسز اور دیگر آپریشنل اہداف کامیابی سے حاصل کرکے پورے میپکو ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سرکل مظفرگڑھ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤثر قیادت اور اجتماعی محنت سے مشکل ترین اہداف بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی، ریکوری میں اضافہ، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں میپکو کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر ہر قسم کی حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر نے کہا کہ یہ کامیابی پورے سرکل کے افسر و ملازمین کی شبانہ روز محنت، فرض شناسی اور مثالی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو انتظامیہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر جنرل منیجر آپریشن انجینئر محمد اکرم سیال نے جون 2026ء کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...