شہید ہیڈ کانسٹیبل کی برسی، ڈی ایس پی صدر کی قبر پر حاضری

شہید ہیڈ کانسٹیبل کی برسی، ڈی ایس پی صدر کی قبر پر حاضری

شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ، محکمہ پولیس کا فخر اور ہمارے ہیرو : شاہد علی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا)شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عالم شیر کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد علی نے ان کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فاتحہ خوانی کی اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی شاہد علی نے کہا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عالم شیر نے تقریباً 18 سال قبل ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کی تاریخ کا روشن باب ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ، محکمہ پولیس کا فخر اور ہمارے ہیرو ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے دی جانے والی ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ڈی ایس پی شاہد علی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس شہداء کے اہل خانہ، بچوں اور لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...