ہسپتالوں کے باہر مہنگی ادویات فروخت کا انکشاف

ہسپتالوں کے باہر مہنگی ادویات فروخت کا انکشاف

بعض میڈیکل سٹورز پر لائسنس، ادویات کے معیار، اسٹوریج کے طریقہ کار اور دیگر قانونی تقاضوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ، لوگوں کی شکایات بڑھ گئیں چ مشکوک معیار کی ادویات کی فروخت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، ماہرین ،مخصوص میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے کا کہا جاتا ، لوحقین کاالزام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیماری اور علاج کے اخراجات سے پریشان مریضوں کے لواحقین کے لیے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے باہر قائم بیشتر میڈیکل سٹورز ایک نئی آزمائش بن کر رہ گئے ، جہاں مبینہ طور پر ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے ، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت نے صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، ٹی بی ہسپتال اور دیگر سرکاری و نجی طبی مراکز کے اطراف قائم متعدد میڈیکل سٹورز پر ادویات کی فروخت کے حوالے سے شکایات بڑھ رہی ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بعض میڈیکل سٹورز پر لائسنس، ادویات کے معیار، اسٹوریج کے طریقہ کار اور دیگر قانونی تقاضوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر معیاری سالٹ سے تیار کردہ یا مشکوک معیار کی ادویات کی فروخت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ،مریضوں کے لواحقین کا الزام ہے کہ بعض سٹور مالکان مارکیٹ میں دستیاب ادویات کو مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کرتے ہیں، جس سے پہلے ہی علاج کے بھاری اخراجات برداشت کرنے والے شہری مزید مالی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں،بعض اوقات مریضوں کو مخصوص میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے کا کہا جاتا ہے ، جبکہ دیگر سٹورز سے وہی ادویات دستیاب ہونے کے باوجود انہیں وہاں جانے سے روکا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...