ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں سینیارٹی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
طار ق اقبال کیس سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کو ئی جواب نہیں دیااس کا حتمی فیصلہ چیئرمین ایچ ای سی کریں گے ،ترجمان ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں سینیارٹی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، طارق اقبال کیس سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق تین ڈی جیز نے سینیارٹی سے متعلق ایچ ای سی کے ایچ آر ایم سے بات کی جنہوں نے معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا مگر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، ایچ ای سی کے رولز کے مطابق ایم پی ون سکیل میں تعیناتی نہیں کی جا سکتی مگر طارق اقبال کی پنجاب میں ایم پی ون کی تعیناتی ہوئی، اپنا ٹینیور مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ایچ ای سی میں جوائننگ دے دی، دیگر 3ڈی جیز کو پروموشن 5سال قبل ملی تھی۔
ایچ ای سی رولز کے مطابق دوبارہ جوائننگ کے بعد پروموشن کیلئے دو اے سی آرز بھی ضروری ہیں۔ سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے ٹینیور کے آخری روز طارق اقبال کو گریڈ 20میں ترقی دی تھی جس کے بعد تمام بورڈ کالعدم ہوگیا تھا مگر طارق اقبال کی پروموشن برقرار رکھی گئی، طارق اقبال گریڈ 21میں پروموشن کے خواہشمند ہیں مگر دیگر ڈی جیز کا موقف ہے کہ وہ سینئر ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ چیئرمین ایچ ای سی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments