اوورسیز پاکستانیز کا ملکی معیشت میں اہم کردار ،پرویز اقبال لوہسر

اوورسیز پاکستانیز کا ملکی معیشت میں اہم کردار ،پرویز اقبال لوہسر

حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ون ونڈو آپریشن نظام قائم کرے ، گجرات میں خطاب

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہاوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ‘‘پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو گزشتہ روز گجرات میں منعقد ہوئی۔ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ون ونڈو آپریشن کا نظام قائم کرے ، مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے چکر لگانے اور طویل دفتری کارروائیوں کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اوورسیز پاکستانیوں نے 38 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں، جبکہ رواں سال یہ حجم بڑھ کر 42 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے ، جو ملکی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ گجرات پاکستان کا ایک نمایاں ضلع ہے جہاں سے بڑی تعداد میں لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں ۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی دلاور خان، ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن تھے ۔ کانفرنس میں خالد اصغر گھرال سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...