آذربائیجان اور قازقستان کے سفرا کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تقریب کا اہتمام کامسٹیک نے کیا، سبکدوش ہونیوالے سفرا کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد (نامہ نگار) کامسٹیک نے پاکستان میں تعینات آذربائیجان اور قازقستان کے سبکدوش ہونے والے سفیروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہیں سائنس، ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈین آف ڈپلومیٹک کور اور ترکمانستان کے سفیر، روانڈا، تھا ئی لینڈ، بوسنیا، ماریشس، تاجکستان، جمہوریہ قبرص، یمن، نیپال، اردن، ملائشیا، برطانیہ، ایران، بنگلہ دیش کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان سائنسی تعاون کو نئی جہت دی۔ انہوں نے آذربائیجان کے سفیر خضر نادر فرہادوف کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے آذربائیجان اور کامسٹیک کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments