بارشیں ،ڈپٹی کمشنر اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے
بارشیں ،ڈپٹی کمشنر اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے شہر کے بیشتر علاقوں کو 8 سے 10 گھنٹوں میں بڑی حد تک کلیٔر کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور شہر میں بارش کے بعد جاری صفائی اور نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا ابوبکر عمران کے ہمراہ مرکزی شاہراہوں، بازاروں، نشیبی علاقوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی نکاسی سمیت صفائی کے عمل کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ روز 165 ملی میٹر ریکارڈ بارش کے باوجود واسا، ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122، کنٹونمنٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے شہر کے بیشتر علاقوں کو 8 سے 10 گھنٹوں میں بڑی حد تک کلیٔر کر دیا گیا، جبکہ صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران سامنے آنے والی تکنیکی خامیوں کو فوری دور کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا،حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ غیر معمولی بارش کے باوجود بروقت اقدامات کے باعث صورتحال پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے میڈیا کی جانب سے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مثبت رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی معاونت سے نکاسی آب اور صفائی کے اقدامات مزید مؤثر بنانے میں مدد ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments