بارشوں سے ڈویژن میں 400 ٹرانسفارمرز خراب، سینکڑوں میٹر جھلس گئے، ترسیل متاثر

بارشوں سے ڈویژن میں 400 ٹرانسفارمرز خراب، سینکڑوں میٹر جھلس گئے، ترسیل متاثر

ہر سب ڈویژن میں 6 سے 15ٹرانسفارمر، جمپر خراب ،پانی گلیوں ،شاہراہوں ،زرعی اراضی اور سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے سے بجلی کی سپلائی نظام درہم برہم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بارشوں سے ڈویژن میں گیپکو کے 400 سے زائد ٹرانسفارمرز خراب جبکہ متعدد علاقوں کے فیڈرزمیں ٹیکنیکل فالٹ نکل آیا،مسلسل بارش سے سینکڑوں صارفین کے میٹرز جھلس گئے ، بجلی کی ترسیل بری طرح متاثر رہی، گیپکو کا لائن سٹاف اور ٹیکنیکل عملہ چھ روز بعد بجلی کی 90فیصد بحالی میں کامیاب ہوگیا۔ بارش کا پانی گلیوں ،شاہراہوں ،زرعی زمینوں اور سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے سے جہاں بجلی کی بحالی شدید متاثر رہی وہاں گیپکو کی امدادی ٹیموں کو بھی مشکلات کاسامنا رہا۔ ہر سب ڈویژن میں 6سے 15 ٹرانسفارمرز خراب ہونے ،جمپر خراب ہونے کے واقعات رونما ہوئے جس سے گیپکو شعبہ آپریشن کے افسر چکراکر رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک دہائی کی ریکارڈ 250 ملی میٹر بارش سے شہر کے تمام رہائشی،کمرشل ،انڈسٹریل اور دیہی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر رہا۔گیپکو حکام کے مطابق فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور بعض گرڈ سٹیشن پر ٹیکنیکل خرابیوں کو دور کردیا گیا اور آئندہ بارشوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...