ستھرا پنجاب کے دعوے بارش میں بہہ گئے :پیپلز پارٹی

ستھرا پنجاب کے دعوے بارش میں بہہ گئے :پیپلز پارٹی

کامونکے میں صفائی نہ ہونے سے نالے ابل پڑے ،ہزاروں ایکڑ فصل برباد :رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران حبیب سرویا، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فیصل ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات رانا حنیف، ضلعی سینئر نائب صدر سمیرا جواد، صدر تحصیل صدر گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں حالیہ بارشوں سے عوام کا شدید معاشی اور جانی نقصان ہوا ہے ، کامونکی میں نالوں اور ڈرین کی سالوں سے صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نالے ابل پڑے اور ہزاروں ایکڑ تیار فصلیں تباہ ہو چکیں ، کسان پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار تھے اور اس آفت نے ان کی کمر توڑ دی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ستھرا پنجاب کے نام پر صرف سرخی پاؤڈر اور دکھاوے تک محدود ہے جبکہ حالیہ بارش نے حکومت کے تمام جھوٹے دعوؤں کو دھو ڈالاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے وسائل محدود ہوتے ہیں، اس لئے پنجاب حکومت فوری طور پر نالوں کی صفائی کر ائے اور متاثرہ کسانوں کے تمام مالی نقصان کا ازالہ کرے ۔ رانا حنیف نے کہا کہ اربوں روپے کی ڈرینیج اور صفائی کی مشینری ہونے کے باوجود پورا گوجرانوالہ شہر پانی میں ڈوبا رہا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نااہل ہے ، پھولوں کا شہر کہلانے والے گوجرانوالہ کو موجودہ حکمرانوں نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...