سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ جیل میں شہید ججز کی برسی ،فاتحہ خوانی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد جاوید نے کہا ہے کہ شہید ججز کے صبر و استقلال کو سلام پیش کرتے ہیں ،
سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہید ججوں کی قربانی آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے ، 23سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہدا کے زخم آج بھی تازہ ہیں سانحہ ڈسٹرکٹ جیل واقعہ انسانیت سوز اور دلخراش ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25جولائی 2003 کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں شہید ہونے والے ججز آصف ممتاز چیمہ، شاہد منیر رانجھا،صغیر انور،شہر یار بخاری کی برسی پر یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments