گڈز ٹرانسپورٹ اڈے، سٹرکیں برباد، ٹریفک جام

گڈز ٹرانسپورٹ اڈے، سٹرکیں برباد،  ٹریفک جام

گوجوانوالہ شہر میں 200سے اڈے ،کنٹینر اور ٹرکوں کے با عث ٹریفک روانی متاثر ،شہر سے باہر اڈے کیلئے 30 سال قبل رقم دی ،انتظامیہ جگہ نہ ڈھونڈ سکی :ٹرانسپورٹرز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہر ی حدود میں قائم گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے با عث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے لگیں ،بارشوں کا پانی جمع ہو نے پر کنٹینرز اور لوڈر ز گاڑیاں گزرتی ہیں تو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ گوجرانوالہ ضلع میں 500سے زائد گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جبکہ با ئی پا س کی حدود کے اندر شہر میں 200سے گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جہاں سے دوسرے شہروں سے سامان آتا جاتا ہے ،اڈوں کے باہر کنٹینر اور ٹرک کھڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ کنٹینر اور ٹرکوں میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ رہی ہیں ۔گوندلانوالہ چوک ،کھیالی روڈ ،کچا کھیالی دروازہ ،عالم چوک کے قریب گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے قائم ہیں ۔ محکمہ ٹرانسپور ٹ نے شہری حدود سے باہرسرکاری اراضی کے انتخاب کیلئے کام شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک انتخاب نہیں ہو سکا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم بھی شہری حدود سے باہر اڈے چاہتے ہیں جس کیلئے 30 سال قبل انتظامیہ کو رقم بھی جمع کر ائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...