لالہ موسیٰ سے سرگودھا اور پنڈ دادنخان جانیوالی شٹل ٹرین کے پنکھے بند ،مسافر گرمی سے نڈھال
لالہ موسٰی(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ سے سرگودھا اور پنڈ دادنخان جانے والی ٹرین شٹل سروس کی حالت زار، پنکھے بند، مسافروں کا برا حال ہوگیا ۔
لالہ موسیٰ سے سرگودھا کے درمیان چلنے والی ٹرین شٹل سروس کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے ، شدید گرمی کے موسم میں ایک پنکھا بھی کام نہیں کرتا حالانکہ گاڑی مسافروں سے بھری ہوئی ہوتی ہے ،کافی مسافر جگہ نہ ملنے کی صورت میں نیچے بیٹھے اور کھڑے ہوتے ہیں ،گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگوں کے لیے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مسافروں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ایسی ٹرینوں کا جائزہ لیں اور خراب بوگیوں کو مسافر ٹرین کیلئے استعمال نہ جائے گا۔