چیئرمین ٹیکنیکل ایجو کیشن لاہور کا دورہ گوجرانوالہ بورڈ
اسٹیٹ آف دی آرٹ امتحانی بائیو میٹرک اور جدید سکیننگ سافٹ ویئر کا جائزہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے سیکرٹری بورڈ اور اپنی آئی ٹی کور ٹیم کے ہمراہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کا معلوماتی اور تکنیکی دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد گوجرانوالہ بورڈ کے کامیاب، شفاف اور اسٹیٹ آف دی آرٹ امتحانی بائیو میٹرک اور جدید سکیننگ سافٹ ویئر کا جائزہ لینا تھا تاکہ وزیرِ ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت کے مطابق ان جدید ترین سسٹمز کو پنجاب ٹیکنیکل بورڈ میں بھی فوری طور پر نافذ کیا جا سکے ۔سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد نے ٹیم کو انتظامی ڈھانچے ، آپریشنل ورکنگ اور ڈیجیٹل اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد کو بورڈ کے امتحانی ہال کا دورہ کر ایا گیا جہاں امتحانات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے اور بوگس امیدواروں کی روک تھام کیلئے نافذ کردہ لائیو بائیو میٹرک تصدیقی نظام اور پرچوں کی تیز رفتار و محفوظ جانچ کیلئے تیار کردہ سکیننگ سسٹم کا لائیو مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے گوجرانولہ بورڈ کے ان معلوماتی اور انقلابی سسٹمز کو فیلڈ میں کام کرتے دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔