راہوالی:بیوی اور والدہ سے ملکر لڑکی کو اغوا کر لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )بیٹے نے بیوی ،والدہ کے ساتھ ملکر 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔
منڈیالہ وڑائچ کھوئی فقیرانوالی کے رہائشی ارسلان سلیم منہاس کی ہمشیرہ ڈی سی کالونی المنصورہ بلاک میں گھروں میں کام کاج کرتی ہے ،صبح 10بجے گھر سے نکلی تو وقاص ، نازیہ بی بی اور مقبولاں بی بی سکنہ تاراں والہ گلہ کھوئی فقیرانوالی گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔