کامونکے :جی ٹی روڈ کی خستہ حالی رکشہ الٹ گیا ‘ڈرائیور سمیت 2زخمی
کامونکے (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب خستہ حال سڑک پر تیز رفتاری کے باعث مسافر رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر حسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں نے مسافر حسین کی نازک حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا ۔