دریائے چناب میں ڈوبنے والی لڑکی کیلئے ریسکیو سرچ آپریشن روک دیا گیا
چناب نگر (نامہ نگار) دریائے چناب میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی کے ڈوبنے کے واقعے پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری رہا۔۔۔
جبکہ لواحقین نے شبہ ظاہر کیا کہ متاثرہ لڑکی ممکنہ طور پر دریا میں نہیں ڈوبی۔ بعد ازاں لواحقین کی درخواست پر ریسکیو ٹیموں نے دریائی سرچ آپریشن روک دیا۔ لواحقین نے کہا ہے کہ وہ پولیس کی معاونت سے دیگر مقامات پر خود تلاش جاری رکھیں گے ۔