زرعی یونیورسٹی کا سموک ورگ فری ہاسٹل پالیسی کے نفاذ کا اعلان

 زرعی یونیورسٹی کا سموک ورگ فری ہاسٹل پالیسی کے نفاذ کا اعلان

طلبہ کاہاسٹل پالیسی کے سخت نفاذ کے سلسلے میں آگاہی نشست اور واک کا اہتمام

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلبہ کے لیے صحت مند، محفوظ اور باوقار رہائشی ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز میں سموک فری ہاسٹل اور ڈرگ فری ہاسٹل پالیسی کے سخت نفاذ کے سلسلے میں ایک آگاہی نشست اور واک کا اہتمام کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ریاض ورک اور چیف ہال وارڈن ڈاکٹر حمیرا رزاق نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے احاطے میں انسدادِ منشیات قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات، مشاورتی خدمات اور باقاعدہ نگرانی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ طلبہ کے لیے صحت مند اور تعمیری رہائشی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صاف ستھرے ، صحت مند اور مثبت کیمپس کلچر کے فروغ اور اسے برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں