نجی ہسپتال میں انسدادِ ڈینگی ڈے ، آگاہی واک کا انعقاد

 نجی ہسپتال میں انسدادِ ڈینگی ڈے ، آگاہی واک کا انعقاد

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر :ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار قریشی صفائی، احتیاط ، حفظانِ صحت کے اصول وبائی امراض سے تحفظ کی ضمانت: مقررین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں نجی میموریل ہسپتال میں انسدادِ ڈینگی ڈے منایا گیا، جس کے سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار قریشی اور ڈاکٹر طفیل محمد نے کی، جبکہ ہسپتال کے عملے سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار قریشی نے ڈینگی کی علامات، اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے احتیاط سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور کام کی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل اور خصوصاً کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی عادت اپنا کر ہم مچھروں اور دیگر وبائی امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں