کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل سنے ،احکامات جاری
عوامی مسائل کافوری حل اولین ترجیح ، افسر تاخیر سے گریز کریں:مسرت جبیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور سائلین کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے ۔