آرائیں موومنٹ انجمن آرائیاں ضلع گجرات میں ضم
گجرات (نامہ نگار )انجمن آرائیاں ضلع گجرات اور آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کی ایگزیکٹو باڈی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت سماجی و سیاسی شخصیت چودھری محمد اصغر تیل والا سابق ناظم و سرپرست اعلیٰ انجمن آرائیاں ضلع گجرات منعقد ہوا۔۔۔
مہمان خصوصی چودھری محمد انور چیئرمین انجمن ارائیاں اور سماجی و سیاسی شخصیت جمشید اقبال مہمان خصوصی تھے ۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد مل کر اور اکٹھے چلنے کا عہد کیا گیا اور خوش اسلوبی سے آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کو انجمن آرائیاں ضلع گجرات میں ضم کر دیا گیا اور برادری کی فلاح و بہبود اور یگانگت کیلئے انجمن آرائیاں ضلع گجرات کے پلیٹ فارم سے آئندہ تمام امور طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔