نا اہلوں نے عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالدیا :ناصر چیمہ
چند ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے کئی ارب روپے نکلوا لئے
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے علاقہ معززین صابر شبیر چیمہ ، عاصم چیمہ ، شہباز احمد چیمہ ، احمد علی چیمہ ،شیخ خرم شہزاد ویگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلط شدہ حکمران جماعت نے ظلم و جبر سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بھی وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے ملکی معیشت امن ،سلامتی خوشحالی کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے وہ ہی مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ترک کرنے کے بجائے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کا جینا حرام کردیا چند ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے سینکڑوں ارب روپے نکلوالیے ہیں اس کے باوجو د بجٹ خسارہ بڑھ رہا ہے جو حکومتی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے اس لیے بے بنیاد مقدمات خارج کر کے ا ن کی رہائی کو یقینی بنایا جائے ۔