ٹیکسوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی:ڈاکٹر طارق

ٹیکسوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی:ڈاکٹر طارق

معیشت زبوں حالی کا شکار ،حکومتی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لیے حقیقی جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ حکمرانوں نے پاکستان کو سیاسی اکھاڑا بنا رکھا ہے جہاں قومی مسائل کے حل کے بجائے اقتدار کی کشمکش کو ترجیح دی جا رہی ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت بدستور زبوں حالی کا شکار ہے ، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ حکومت کے معاشی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ عوام کو کسی قسم کا حقیقی ریلیف میسر نہیں آ رہا۔

بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کی قوت خرید کو ختم کر رہا ہے اور متوسط و غریب طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جو ہر سطح پر عوام کے حقوق کی ترجمانی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، مہنگائی کے خاتمے ، نوجوانوں کے روزگار اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید موثر بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں