ضلع میں جعلی ادویات کی تیاری ،خریدو فروخت کا انکشاف

ضلع میں جعلی ادویات کی تیاری ،خریدو فروخت کا انکشاف

ادویات جعلی ثابت‘تتلے عالی پولیس نے فالکن فارماسو ٹیکل کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)ضلع بھر میں جعلی ادویات کی تیاری ،خریدو فروخت کا انکشاف پروپرائٹر ،وارنٹراور سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ محکمہ صحت نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ میں وزٹ کے دوران مقامی میڈیکل سٹور پر فیضان انور سکنہ گوجرانوالہ موٹر سائیکل نمبر جی اے این 1676پر ادویات سپلائی کرنے آیاتھا، شک ہونے پرادویات کے سیمپل لیبارٹری کو بھجوائے جس کی رپورٹ میں مذکورہ ادویات تیار کرنے والی فیکٹری،کمپنی کا وجود تک نہ تھا بلکہ جعلی ثابت ہوئیں جس پر ڈرگز انسپکٹر حیدر علی کی رپورٹ پرتتلے عالی پولیس نے فالکن فارماسو ٹیکل گوجرانوالہ کے پروپرائٹر،وارنٹر اسرار احمد ،کوالیفائیڈ پرسن زینت شہزاد کوالیفائیڈ اورسپلائر فیضان کیخلاف جعلی ادویات کی سیل ،سٹاک، ڈسٹری بیوشن پرمقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں