دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے سامنے ریڑھی بانوں کا قبضہ

دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے سامنے ریڑھی بانوں کا قبضہ

دونوں اطراف سے سروس روڈ بند ہونے کے با عث راہگیروں کو مشکلات

موترہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے سروس روڈ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جمالیا،تفصیلات کے مطابق ریڑھی بان شام ہوتے ہی سڑک کو دونوں اطراف سے بند کردیتے ہیں راہ گیروں کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامنا ہے ، پیرا فورس بھی ریڑھی بانوں کے آگے بے بس ہو گئی ، اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے سروس روڈ جو شہریوں کے گزرنے کیلئے بنایاگیا ہے مگر وہاں پر پھل فروخت کرنیوالے ریڑھی بانوں نے قبضہ جمالیا ہے ، شام ہوتے ہی ریڑھی بان سروس روڈ اور سڑک کو دونوں اطراف سے اپنی ریڑھیاں لگاکر بند کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کوبھی شدیددشواری کاسامنا کرناپڑتا ہے۔

پیرا فورس ڈسکہ بھی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے سروس روڈ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ ختم کر انے میں ناکام ہے اور وہ ریڑھی بانوں کے آگے بے بس نذر آ رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے سروس روڈ پر ریڑھی بانوں کاقبضہ ہونے پر شہری سراپااحتجاج بن گئے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اپنے آفس سے نکلنے لگیں تو ریڑھی بان ریڑھیاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے احاطہ کامین گیٹ کھول کر اندر کرلیتے ہیں کیونکہ انہوں نے ملی بھگت سے مین گیٹ کی چابیاں حاصل کررکھی ہیں ،شہریوں نے حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں