بصیرپور:بجلی چوری پر 15افراد کیخلاف مقدمہ درج
بصیرپور(نامہ نگار)لیسکو بھومن شاہ کی ٹیم نے میلہ پر چیکنگ کی تو کھانے پینے کی اشیائکی دکانوں ،کولڈکارنرزاورسٹالز پرایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی استعمال کی جارہی تھی۔۔۔
جبکہ بجلی چوروں نے موقع پر لگاہوا لیسکوکا25کے وی ٹرانسفارمربھی اتارکر خودساختہ50کلوواٹ ٹرانسفارمرنصب کیاہواتھا۔ لیسکوٹیم کی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے زرین نذیر قصاب، عبدالحمید اشرف، عمرحسین،بشارت الیکٹریشن،امانت اوردس دیگر دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔